The news is by your side.

Advertisement

کوسٹ گارڈز کی کارروائی، لاکھوں مالیت کی منشیات برآمد دو اسمگلر گرفتار

 لسبیلہ : پاکستان کوسٹ گارڈز نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرکے لاکھوں مالیت منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزم ٹرک ڈرائیور پیاز کی آڑ میں حشیش لے کر جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں نے ضلع لسبیلہ میں کارروائی کرتے ہوئے پیاز کے ٹرک میں چھپائی گئی 72.5کلو گرام چرس برآمد کرلی، کارروائی میں دو ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ پی سی جی نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ وندر بلوچستان میں پیاز سے لدے ٹرک سے 72.5کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش برآمد کرکے اسمگلر کو حراست میں لے لیا ہے ۔

دوسری کارروائی میں ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے کوچ میں سوار ایک مسافرسے 3.5کلو گرام حشیش برآ مد اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا، پکڑی جانے والی منشیات اور ٹرک کی مالیت 132.13ملین روپے ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات اور02 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جارہی ہے، پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور یہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں