تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کوسٹ گارڈ اہلکاروں کی کارروائی، ساڑھے 9سو کلو چرس برآمد، ملزمان گرفتار

ریاض : سعودی کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے ریاست میں تقریباً 1 ٹن منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر چرس اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے، کوسٹ گارڈز اہلکاروں نے جنوبی سرحدی میں علاقے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلروں کے منصوبے کو خاک میں ملادیا۔

گوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل مسفر القرنی کا کہنا تھا کہ کوسٹ گارڈ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کے جنوبی سرحدی علاقے سے منشیات اسمگل کی جائے گی جس پر کوسٹ گارڈ نے ٹیمیں ٹشکیل دے کر اسمگلروں کی گرفتاری کےلیے جامع حکمت عملی تیار کرلی تھی۔

منصوبہ بندی کے تحت اہلکاروں نے جب شپمنٹ کی تلاشی لی تو سامان میں سے ساڑھے 9 کلو چرس برآمد ہوئی جسے ضبط کرکے دو سعودی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے بارے میں کوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل القرنی کا کہنا تھا کہ ملزم ریاض کا رہنے والا اور عادی مجرم ہے۔

Comments

- Advertisement -