اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کوسٹل ہائی و ے بس حادثہ، 9 زائرین کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بلوچستان کے علاقے کوسٹل ہائی و ے پر زائرین کی بس الٹنے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 9 زائرین کی میتیں لاہور پہنچادی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جن افراد کی میتیں منتقل کی گئی ہیں ان کا تعلق مریدکے، گوجرانوالہ اور لاہور سے ہے، میتوں کو بلوچستان سے کراچی پھر موبائل مردہ خانے سے لاہور پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران سے پنجاب آنے والی زائرین کی ایک بس کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں گر گئی تھی، حادثے میں 12 افراد جاں بحق، جبکہ 30 زخمی ہوگئے تھے۔

حادثہ بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا تھا، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا تھا، ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ تمام زخمیوں کو سول ٹراما سینٹر کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس حادثے کا شکار، 3 زائرین جاں بحق

کوسٹل ہائی وے پولیس کے مطابق بس میں 50 افراد کی گنجائش تھی، 70 بیٹھے ہوئے تھے، پولیس حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں