The news is by your side.

Advertisement

پاکستان نے کوبرا ہیلی کاپٹرکی اوورہالنگ خود ہی کرلی، وفاقی وزیر رانا تنویر

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

کوبرا ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ سے متعلق امریکہ کا مثبت جواب نہ ملنے پر پاکستان نے خود ہی اوورہالنگ کر لی، پاکستان کے جے ایف سیونٹین لڑاکا طیاروں کی صلاحیت کسی سے کم نہیں ۔

جے ایف سیونٹین تھنڈر کے تیسرے بیج کو ایف سولہ کی طرف پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

رانا تنویرحسین کا کہنا تھا کہ کوبرا گن شپ ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ میں بھی امریکا کی جانب سے لیت و لعل سے کام لیا گیا تاہم پاکستانی انجینئرز نے کوبرا ہیلی کاپٹرز کی اوور ہالنگ خود مکمل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نہیں بلکہ کچھ لابیز پاکستان کو طیاروں کی فراہمی کی مخالفت کر رہی ہیں۔ ہندوستان کے دفاعی بجٹ کا حجم زیادہ ہے تاہم پاکستان دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کررہا ہے۔ پاکستان کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیکنالوجی کئی لحاظ سے کافی آگے ہے۔ پاکستان نے سب میرین بنانے کے لیے چین کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ کچھ آبدوز چین میں جبکہ کچھ پاکستان میں تیار کی جائے گی۔

ڈرون حملے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر کا کہنا تھا کہ اس واقعہ پر پاکستان نے دفتر خارجہ کے ذریعے امریکا سے احتجاج کیا ہے۔

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں