کراچی : پاکستان کسٹمز فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نائیجیرین شہری کو پکڑ لیا جو 1.8 کلو کوکین سے بھرے 114 کیپسول نگل کر 36 ملین مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق قطر ایئرویز کی نائجیریا سے آنے والی پرواز نمبر کیو آر632کی کلیئرنس کے دوران ایک نائیجیرین شہری نیوبوز نکولس ایزو کی کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اسلام آباد کے عملہ نے روک لیا۔
- Advertisement -
پاکستان کسٹمز کے کاؤنٹر پر اسکیننگ کے دوران مسافر نے مشکوک حرکات ظاہر کی جس پر اسے اسپتال لے جا کر ایکسرے کیا گیا تو اس کے پیٹ سے 1.8 کلو وزنی کوکین سے بھرے 114 کیپسول برآمد ہوئے۔
برآمد ہونے والی کوکین کی کل مالیت تقریباً 36 ملین ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اور کلیکٹویٹ آف کسٹمز اسلام آباد کی جانب سے اس معاملے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔