منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

خواتین ارکان کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس کیفیٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤس کیفیٹیریا سے خواتین ارکان پارلیمنٹ کے کاکس اجلاس میں منگوائے گئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کیفیٹیریا سے آئے سینڈوچ میں لال بیگ نکل آیا، خواتین ارکان پارلیمنٹ کے کاکس اجلاس میں غیرمعیاری کھانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

سینڈوچز خواتین پارلیمانی کاکس کے اجلاس کے لیے منگوائے گئے جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کی۔

اجلاس میں کھانے سے لال بیگ نکلنے پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کھانے میں لال بیگ نکلے تھے،ہمیں اپنی اور قوم کی صحت کی فکر ہے مگر یہاں تک کھانا غیر معیاری ہے۔

ممبران نے کیفے کی صفائی کے ناقص انتظامات پر بھی تشویش ظاہر کیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں