اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

بائیک چلانے والی خاتون کے سر پر ناریل آ گرا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون پر اچانک ناریل آ گرا تاہم وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو خواتین مرکزی سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار اپنی منزل کی طرف جا رہی ہیں۔

لیکن جیسے ہی ان کا سڑک کنارے موجود ناریل کے درخت کے پاس سے گزر ہوتا ہے ان پر ناریل آ گرتا ہے۔ ناریل پیچھے بیٹھی خاتون کے سر پر لگتا ہے اور وہ سڑک پر گر جاتی ہیں۔

خوش قسمتی سے ہیلمٹ پہننے کے باعث وہ بچ جاتی ہیں ورنہ ناریل تیزی سے سر پر لگنے سے ان کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں