دنیا میں کافی کے شوقین افراد کافی تعداد میں موجود ہیں مگر ایک خاتون نے تو اس شوق میں کافی کے فوراے سے کافی پیتی نظر آئیں۔
کئی لوگوں کے لیے صبح اٹھ کر کافی پینا کافی اہم ہوتا ہے اور وہ مائع کو اپنے حلق سے نیچے نہ اتاریں تو ان کا دن شروع نہیں ہوتا۔ تاہم انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو نے دھوم مچادی ہے جس میں ایک خاتون کافی کے فوارے سے کافی پیتی نظر آرہی ہیں۔
ڈینیئل میکائیلوو نامی خاتون چائے اور کافی جیسی مشروبات جس میں کیفین پائی جاتی ہیں انھیں پینے کی کافی شوقین ہیں۔
خاتون نے اپنی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی نئی دریافت کافی کے فوارے سے کافی نوش کرتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کافی کا چھوٹا سا فوارہ ماربل کی ایک ٹیبل پر رکھا ہوا ہے جبکہ اس کے چار درجے بنائے گئے ہیں، آخر شیشے کے برتن میں کپ بھی لٹکے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ڈینیئل کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جارہے ہیں اور لوگ ان کی اس انوکھی دریافت کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔