پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

دنیا کی مشہور کافی تیار کرنے کی ترکیب جاری، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست منیسوٹا کے ایک کافی شاپ نے ’رسبیری ڈینش لاٹے‘ نامی ایک بے حد مقبول کافی تیار کی اور پھر دنیا کو اس کی ترکیب ’’چوری‘‘ کرنے کی دعوت دے ڈالی۔

ایک صدی سے زیادہ عرصے تک، مینیسوٹا کے لوگ نارتھ فیلڈ کو اس کی گائے بھینسوں اور تعلیمی اداروں کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔ اب یہ سرسبز چھوٹا شہر اپنی کافی کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جا رہا ہے۔

نارتھ فیلڈ کے کافی شاپ ’لٹل جوائے کافی‘ نے حالیہ ہفتوں میں دنیا بھر میں شہرت حاصل کی، جب اس نے دنیا بھر کے کیفے مالکان اور کافی کے شوقین افراد کو اپنے مقبول رسبیری ڈینش لاٹے کی ترکیب چوری کرنے کی کھلی دعوت دے دی۔

پیرس سے لے کر پوزنن تک اور ملائیشیا سے مراکش تک، دنیا بھر کے کیفے اس دعوت پر لبیک کہہ رہے ہیں جس پر کافی کی ترکیب بنانے والا خود حیران رہ گیا ہے، سی این این سے بات کرتے ہوئے کیفے شاپ کے مالک کوڈی لارسن نے کہا ’’میں سوچ رہا تھا کہ اگر صرف 5 لوگ بھی اسے اپنے مینو میں شامل کر لیں تو ٹھیک ہوگا، مجھے لگا زیادہ سے زیادہ شاید ایک درجن دکانیں ایسا کر لیں گی۔‘‘

لارسن اس سے قبل بھی کافی کی کئی مقبول تراکیب بنا چکا ہے، ان کا ’کیرٹ کیک لاٹے‘ اور ’کارڈیمم (الائچی) بَن لاٹے‘ بھی کامیاب رہے، چناں چہ شروع میں وہ آم کے ذائقے والی کافی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن پھر انھوں نے یورپی پیسٹری جیسا ذائقہ آزمانے کا فیصلہ کر لیا۔

ان کی تیار کی گئی نئی کافی ’رسبیری شربت‘ پر مبنی ہے ڈینش پیسٹری میں استعمال ہونے والی فِلنگ جیسا ذائقہ دیتا ہے۔ اس میں برف پر دودھ اور ڈبل شاٹ ایسپریسو ڈالا جاتا ہے، اور اوپر کریم چیز فوم ڈالی جاتی ہے۔

کافی کی یہ ترکیب مارچ کے آغاز میں متعارف کرایا گیا اور رسبیری ڈینش لاٹے فوری طور پر مقبول ہو گیا، حتیٰ کہ 8 ڈالر کی قیمت پر لوگ خوشی سے طلب کرنے لگے۔

انسٹاگرام پر لٹل جوائے کافی کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے، جو نارتھ فیلڈ کے اس چھوٹے سے شہر کی مجموعی آبادی سے تقریباً 6 گنا زیادہ ہیں۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ اس کافی شاپ کو اپنی ریسیپی چرائے جانے کا کوئی ڈر نہیں ہے، بلکہ اس نے اپنی ترکیبیں مفت آن لائن شیئر کر دی ہیں۔

اسٹور منیجر سیرینا والکر نے نئی کافی رسبیری ڈینش لاٹے کی ترکیب بھی انسٹاگرام میں ایک ویڈیو میں شیئر کر دی ہے، جس سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے، اور کوئی بھی اسے گھر میں بنا سکتا ہے۔ سیرینا والکر کا کہنا ہے کہ رابیری ڈینش لاٹے اگرچہ گھر پر بنانے میں صرف 2.46 ڈالر لاگت آتی ہے لیکن آپ کو بہت زیادہ برتن دھونے پڑیں گے۔

سیرینا نے دیگر کافی شاپس کو بھی کھلے دل سے دعوت دی کہ وہ اس ترکیب کو ’’چوری‘‘ کر لیں، اور یہاں تک کہ ایک لنک بھی دیا جس میں بتایا گیا تھا کہ اسے بڑے پیمانے پر کیسے تیار کیا جا سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کے ایف سی جیسی بڑی کمپنیاں اپنی مشہور ترکیبیں کبھی نہیں دیتیں، تو لٹل جوائے نے ایسا کیوں کیا؟ لارسن کے مطابق آج کے دور میں ’’خاص ہونا‘‘ بطور مارکیٹنگ حکمتِ عملی تقریباً ختم ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا لوگ آن لائن اتنا کچھ دیکھتے ہیں جو ان کی پہنچ سے باہر ہوتا ہے، کہ جب کوئی چیز واقعی ان کی پہنچ میں آ جائے تو وہ خوش ہوتے ہیں کہ وہ اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں