پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

پاکستان میں کافی پینے کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے، ویڈیو رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں کافی پینے کا رواج بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، لوگ چائے کی بجائے کافی پینے کو ترجیح دے رہے ہیں، بالخصوص نوجوانوں میں گرم مشروبات میں سے کافی کو ترجیح دینے کے رجحان میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

یونیورسٹیوں اور دفاتر میں نوجوانوں میں کافی کی بڑھتی ہوئی طلب اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ جیسے جیسے نوجوانوں کی آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے ان کے ذائقے کے رجحانات بھی بدل رہے ہیں، اور ملک بھر میں لاتعداد کافی ہاؤسز کھلتے جا رہے ہیں۔

کافی کے ذریعے سیاہ حلقوں اور چہرے کی جلد میں بہتری لائی جا سکتی ہے؟

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2018 سے کافی کی درآمد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، لیکن پاکستان میں کافی کی درآمد پر بہت زیادہ ڈیوٹیز بھی عائد کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں کافی کی قیمتیں غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی کا استعمال انسانی جسم میں قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ہو سکتی ہے۔

+ posts

ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل
ہیں۔

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں