تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

ڈھائی لاکھ روپے کے سکـے : نوجوان کا بائیک خریدنے کاانوکھا انداز

تامل ناڈو : بھارت میں نوجوان نے اپنی من پسند موٹر سائیکل خریدنے کیلئے انوکھا انداز اپنایا، رقم دیکھ کر شوروم کا مالک بھی پریشان ہوگیا۔

تامل ناڈو کا رہائشی 29 سالہ کے وی بوپتی کا خواب تھا کہ وہ بجاج ڈومینار400 ہیوی بائیک خریدے جس کی قیمت 2 لاکھ 60ہزار روپے تھی تاہم اس خواہش کو پورا کرنا بوپتی کے لیے آسان نہیں تھا۔

اس کے لیے اس نے تین سال تک پائی پائی جوڑی اور پھر گزشتہ روز وہ بائیک کی آن روڈ قیمت 2 لاکھ 60ہزار روپے لے کر شو روم پہنچا تو شوروم کا مالک رقم دیکھ پہلے حیران ہوا اور پھر پریشان کہ وہ اس رقم کو گنے گا کیسے؟

دراصل بوپتی 2 لاکھ 60ہزار روپے ادا کرنے کے لیے جو رقم لے کر آیا وہ تمام ایک روپے کے سکوں پر مشتمل تھی جو اس نے جمع کیے تھے۔

سکّوں کا ڈھیر لے کر وہ شو روم پہنچا تو منیجر نے پہلے تو بائیک فروخت کرنے سے منع کر دیا لیکن بائیک خریدنے کے لیے نوجوان کا جنون دیکھ کر منیجر نے بائیک دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پھرکیا تھا، بوپتی، اس کے چار دوستوں اور شو روم کے پانچ ملازمین نے 2 لاکھ 60ہزار روپے کے سکّوں کو زمین پر بچھا کر گننا شروع کیا۔ سکّے گننے میں 10 گھنٹے لگ گئے اور پھر ہفتہ کی شب تقریباً 9 بجے بوپتی کو اپنی پسندیدہ بائک مل گئی۔

Comments

- Advertisement -