تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی : سائبیرین ہواؤں نے شہر قائد کا موسم مزید سرد کردیا، اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ سردی کی لہر مزید کچھ روز برقرار رہے گی جبکہ اگلے تین روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ ہوا ہے تاحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Comments

- Advertisement -