پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پاکستان میں اگلے ہفتے سے سردی کی لہر آنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے 17 اکتوبر تک موسلادھار بارش اور برف باری کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا اگلے ہفتے سے سردی کی لہر آنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا کہ مغربی ہوائیں آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان، کے پی، پنجاب اوراسلام آباد میں آج سے پانچ دن تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

موسلادھاربارش سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ سترہ اور اٹھارہ اکتوبر کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، صوابی، خیبر، مہمند، باجوڑ، پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ سمیت بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کشمیر کی وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور، اور گلگت بلتستان کے دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر کے علاقوں میں درمیانے درجے کے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں