پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ظاہر کردیا، آج کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں تاحال سردی کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر اور مضافات میں چلنے والی سرد ہواؤں کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آج موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں