بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

سردی پھر لوٹ کر آ رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان (8 فروری 2026): کوئٹہ میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور درجہ حرارت صفر ڈگری یعنی نقطہ انجماد تک جا پہنچا ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج برفباری اور بارش کی پیشگوئی کے بعد سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک ہے اور درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج رات کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور ہلکی برف باری کی پیشگوئی ہے۔

کوئٹہ کے علاوہ زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر، خاران میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ بالائی اضلاع میں ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ بیشتر اضلاع میں موسم سرد، شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں