بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی میں سرد موسم کے اثرات نمایاں ، بچے موسمی بیماریوں کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بچوں میں مختلف بیماریوں کے کیسز رپورٹ ہونے لگے اور اسپتالوں میں رش لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سردی کے بڑھتے موسم کے اثرات نمایاں ہو گئے ہیں جہاں سرکاری اور نجی اسپتالوں کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں بچوں کی بڑی تعداد رپورٹ ہو رہی ہے۔

سربراہ شعبہ ایمرجنسی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چلڈرن ہیلتھ ڈاکٹر حیات بزدار نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کی ایمرجنسی میں یومیہ 100 سے زائد بچے مختلف بیماریوں کے ساتھ آرہے ہیں، چلڈرن اسپتال گلشن اقبال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں بھی روزانہ تقریباً 80 بچے رپورٹ ہو رہے ہیں۔

شہر کے سرکاری اسپتالوں کے پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن میں بھی بچوں کا رش جاری ہے۔ زیادہ تر بچے نزلہ، زکام، کھانسی اور ڈی ہائیڈریشن کی شکایات کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔

ڈاکٹر حیات بزدار نے کہا کہ سردی کے موسم میں بچے کم پانی پیتے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں ڈی ہائیڈریشن کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

سربراہ شعبہ ایمرجنسی نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو مناسب پانی پلائیں اور سردی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کریں تاکہ بیماریوں کے خطرات کم ہوں۔

انڈس اسپتال کی ایمرجنسی میں بھی سردی کے اثرات کے باعث بچوں کی بڑی تعداد رپورٹ ہوئی ہے، جس سے صحت کے محکمے الرٹ ہیں اور والدین سے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں