جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

درجہ حرارت گرنے کے سبب کراچی میں بھی ٹھنڈ بڑھنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں درجہ حرارت گرنے کے سبب کراچی میں بھی ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے منتظر کراچی والوں کے لئے خوشخبری، نومبر میں دستک دینے والی سردی دسمبر میں جوبن پر آئے گی، سرد اور تیز ہواؤں کے باعث ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے۔

کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت 30سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد اور پشاور میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد ہے جبکہ لاہور میں درجہ حرارت نو ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتاہے، کوئٹہ ، زیارت ، قلات ، اسکردو ، گلگت اور دیر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے سبب سردی کی شدت برقرار ہے۔


مزید پڑھیں : کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں سردی لے آئیں


دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،کوئٹہ میں شدید سردی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی،اسلام آباد، لا ہور اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ر ہنے کی پیشگوئی ہے، کوئٹہ میں شدید سردی اور درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی اور سندھ کے بالائی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں