The news is by your side.

Advertisement

سرد ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا

کراچی : شہر قائد میں سرد ہواوں کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا، صبح کے وقت سرد ہواوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس شہر قائد میں ہونے والی ٹھنڈ نے شہریوں کو ٹھٹرنے پر مجبور کردیا، آج پھر موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ صبح کے وقت سرد ہواوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہواں کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے، سردی کی لہر آئندہ کچھ روز تک برقرار رہے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں