The news is by your side.

Advertisement

شہر میں سرد ہواوٗں کا راج، درجہ حرارت میں کمی واقع

کراچی : شہر قائد میں پھر سرد ہواوٗں نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں، جس کے بعد درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم سرما نے رواں برس کراچی والوں کو مشکلات سے دوچار کیے رکھا، جنوری کے آخری میں موسم کی شدت میں کچھ کمی واقع ہوئی تو شہریوں نے سکون کا سانس لیا لیکن صبح سویرے سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں پھر کمی واقع ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 12 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے باوجود سردی کی لہر میں شدت کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں