امریکا کے صدر ٹرمپ پر حملے کی کوشش کرنے والے ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کے ملزم کول تھامس ایلن نے عدالت میں خود پر لگے تمام الزامات مسترد کردیے۔
ملزم نے 25 پریل کو وائٹ ہاؤس پر صحافتی عشایے میں سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی تھی۔
واقعے کے وقت ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا اسٹیج پر موجود تھے ، سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹرمپ اور خاتول اول کو باحفاظت نکال لیا تھا۔
یہ پڑھیں: وائٹ ہاؤس فائرنگ: حملہ آور ذہنی طور پر بیمار تھا، ٹرمپ
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کا اصل نشانہ وہی تھے، 31 سالہ ملزم کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے جس سے شاٹ گن اور پستول برآمد ہوئے تھے۔
ملزم پر صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش سمیت سنگین الزامات کے تحت چارج شیٹ تیار ہے۔
واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حملہ آور ذہنی طور پر بیمار تھا اور حملہ آور کے اہل خانہ کو اس کے مسائل کا علم تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی ذہنی بیماری کا اس کے گھر والوں کو بھی علم تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


