ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کراچی آ کر اچھا لگا، کھیل عوام کوقریب لانے کا ذریعہ ہیں: کولن انگرام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ساؤتھ افریقا سے تعلق رکھنے والے بلے باز کولن انگرام نے کہا ہے کہ کراچی آکر بہت اچھا لگ رہا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں خصوصی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کولن انگرام نے اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کی بھی تعریف کی.

جنوبی افریقی بلے باز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولنگ اٹیکس بہترین ہیں، دنیاکی دیگرلیگزکے مقابلے میں پی ایس ایل میں لیگ اسپنرز زیادہ سرگرم ہیں.

انھوں نے کہا کہ کھیل عوام کوقریب لانے کا ذریعہ ہیں، سیکیورٹی کامسئلہ توپوری دنیامیں ہے، البتہ کراچی میں سیکیورٹی کےبہترین انتظامات ہیں.

مزید پڑھیں: پاکستان سپرلیگ کا رنگا رنگ میلہ آج سے کراچی میں شروع ہوگا

کولن انگرام نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں کراچی میں‌ اچھے مقابلے ہوں گے.

یاد رہے کہ انتظارکی گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں، آج اسلام آباد یونائیٹیڈ اور لاہورقلندرزاہم میچ میں سات بجے مدمقابل ہوں گے۔ پلےآف میں جگہ بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو سر دھڑ کی بازی لگانی ہوگی.

دوسری جانب شہر قائد کے باسی پرجوش ہیں، شٹل سروس چل پڑی ہے اور نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے ہیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں