لاہور : سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہور کے تمام سرکاری کالجزکی تقریبات منسوخ کرنےکا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے لیے باقاعدہ نوٹیفیکیشن کالج انتظامیہ کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیکیورٹی صورت حال کو دیکھتے ہوئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز نے تمام تقریبات کی منسوضی کے لیے ایک مراسلہ کالجز کو بھیجوا دیا ہے۔
مراسلے کے تحت کانووکیشن اوراسپورٹس کے حوالے سے رکھی گئی تمام تقریبات کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے تقریبات کے لیےسرکاری کالجز کو دیےگئےاجازت نامے منسوخ کر دیئے ہیں۔
لاہور ڈیفنس میں دھماکہ‘ آٹھ جاں بحق 21 زخمی
ذرائع کے مطابق مراسلہ صوبہ پنجاب کے علاقوں شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کےاضلاع میں قائم کالجز کو جاری کیا گیا ہے جس کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔