فیصل آباد: کالج میں طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کے والد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خودسوزی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ ویمن کالج سمن آباد میں گھس کر طالبہ پر تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا، تین خواتین نے طالبہ کے ساتھ بہیمانہ مار پیٹ کی تھی، انصاف نہ ملنے پر متاثرہ طالبہ کے والد اسداللہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خودسوزی کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوچنگ کی طالبہ اغواء، 30 لاکھ تاوان کا مطالبہ
ڈویژنل کمشنر جہانگیر انور کی جانب سے مذکورہ واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔
26 ستمبر کو طالبہ عروہ، والدہ اور بہن نے کالج میں گھس کر طالبہ سعدیہ پر تشدد کیا تھا، کمشنر نے کالج اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔
اسی ہفتے پیش آنے والے واقعے پر کالج انتظامیہ کا رویہ حیران کن تھا، کالج پرنسپل اورسیکیورٹی عملے نے حملہ آوروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


