پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پرطالب علم بس کی زد میں آکرجاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس کی زد میں آکرکالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بسوں کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر بس کی ٹکر سے کالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے6 بسیں نذر آتش کردیں۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فائنر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن طلبا نے ان پر بھی پتھراؤ کردیا۔

سرگودھا روڈ پرطلبا کے شدید احتجاج اور پتھراؤ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ٹریفک بھی معطل ہوگیا۔

پولیس نے طلبا سے مذاکرت کیے جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے اور فائربریگیڈ کے عملے نے نذر آتش کی جانے والی بسوں کی آگ بجھا دی۔


کبیروالا: بس اور ٹرالر میں تصادم ‘7افراد جاں بحق


یاد رہے کہ رواں سال 2 جون کو کبیروالا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 7مسافر جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 6 نومبر2015 کو ملتان میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں