ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کالج اساتذہ کی احتجاجی تحریک شروع، آج بلاول ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بھر کے کالج اساتذہ نے آج بلاول ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ، اساتذہ کی بڑی تعداد کراچی پہنچ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر سپلا پروفیسر منور عباس نے بتایا کہ سندھ بھر کے کالج اساتذہ آج دوپہر 12 بجے بلاول ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

پروفیسر منور عباس کا کہنا تھا کہ احتجاجی ریلی بینظیر بھٹو پارک بوٹ بیسن سے بلاول ہاؤس تک نکالی جائے گی، جس کے اختتام پر دھرنا دیا جائے گا، سندھ بھر سے اساتذہ کی بڑی تعداد کراچی پہنچ چکی ہے۔

انھوں نے کہا بلاول بھٹو کو کالجز کو نظرانداز کیے جانے سے متعلق تحریری شکایت پیش کی جائے گی، فائیو ٹیئر فارمولہ تنظیم کا واحد مقصد نہیں بلکہ دیگر اہم مطالبات بھی شامل ہیں۔

سپلا کے مطابق تباہ حال کالجز اور نظام تعلیم کی بہتری سرفہرست مطالبہ ہے، تنظیم نے ہزاروں خالی آسامیوں پر لیکچررز کی ڈی پی سی فوری منعقد کرنے، بورڈ ون اور بورڈ ٹو کے اجلاس بلانے اور ایس این ای پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مزید برآں نئے کالجز، خصوصاً کمپیوٹر سائنس کالجز کے قیام، انفرااسٹرکچر، فرنیچر اور لیب آلات کی کمی پوری کرنے اور کمپیوٹر سائنس و کامرس مضامین کی کتابوں کے اجراء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

سندھ کے آدھے سے زائد کالجز میں کئی ماہ سے پرنسپل تعینات نہیں ہیں، جس سے تعلیمی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

+ posts

انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں