منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

کولمبیا نے غزہ پر بمباری میں استعمال کوئلہ اسرائیل کو دینے پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر بمباری میں استعمال پر کولمبیا نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگا دی۔

کولمبین صدر گسٹاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ کولمبیا کے کوئلے کو فلسطینی بچوں کو مارنے والے بموں میں استعمال کیا گیا اس وجہ سے ان کا ملک اب اسرائیل کو کوئلہ برآمد نہیں کرے گا۔

اس حکم نامے پر صدر پیٹرو نے خارجہ امور، خزانہ، کانوں اور تجارت کے وزراء کے ساتھ دستخط کیے ہیں. سرکاری گزٹ میں اس کی اشاعت کے پانچ دن بعد نافذ العمل ہوں گے۔

کولمبیا اپنی کُل کوئلے کی پیداوار کا 5 فیصد اسرائیل کو برآمد کرتا ہے جب کہ اسرائیل اپنی ضرورت کے کوئلے کا پچاس فیصد حصہ کولمبیا سے درآمد کرتا ہے۔

اس سے پہلے کولمبین صدر نے غزہ میں مظالم پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنےکا اعلان کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں