تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

صدرِ ہیٹی قتل کیس، کولمبین حکام کا سرکاری افسر کے ملوث ہونے کا دعویٰ

بوگوٹا : کولمبین پولیس نے ہیٹی کے صدر میں سابق سرکاری عہدیدار کے ملوث ہونے کا دعویٰ کردیا، کولمبین پولیس چیف کا کہنا ہے کہ وزارت انصاف ہیٹی کے سابق افسر نے قتل کے احکامات صادر کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیریبین ملک ہیٹی کے صدر کے قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، کولمبین پولیس، انٹرپول اور ہیٹی پولیس صدر موئس کے قتل کیس کی مشترکہ تحقیقات کررہے ہیں۔

ان تحقیقات کے دوران کولمبین پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیٹی کے صدر کے قتل کے احکامات وزارت انصاف کے سابق افسر نے سابق فوجیوں کو تین روز قبل دئیے تھے۔

پولیس چیف نے اپنے دعوے کا کوئی ثبوت نہیں دیا تاہم سابق افسر جوزف کے جن دو ساتھیوں کا نام لیا ان میں ایک پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے جبکہ دوسرا زیر حراست اور جوزف کی تلاش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے جس شخص پر قتل کے احکامات دینے کا شبہ ظاہر کیا ہے اس کا بھی کوئی مؤقف اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہےکہ ہیٹی کے صدر کو 7 جولائی کو ان کی رہائش گاہ پر مسلح گروپ نے فائرنگ کرکے قتل کیا جب کہ اس قاتلانہ حملے میں خاتون اول بھی زخمی ہوئیں۔

قتل براہ راست ملوث ملزمان میں سے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Comments

- Advertisement -