بوگوٹا (15 دسمبر 2025): جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں گریجویشن کا جشن منا کر واپس جانے والے 17 طلبہ بس حادثے میں ہلاک ہو گئے۔
روئٹرز کے مطابق شمالی کولمبیا کے دیہی علاقے میں ایک افسوس ناک حادثے کے دوران اسکول کے بچوں کو لے جانے والی بس کھائی میں جا گری، اس ہول ناک حادثے میں ستری طلبہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔
بس کیریبین کے ساحلی شہر ٹولو سے میڈیلین جا رہی تھی، جس میں انٹیوکیانو ہائی اسکول کے طلبہ سوار تھے جو اسکول کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے، لیکن بدقسمتی سے، مقامی گورنر کے مطابق، بس بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے جا گری۔
جب میں میئر بنوں گا تو ہر دن یہودی نیویارکرز کی حفاظت کے لیے کام کروں گا، ظہران ممدانی کی سڈنی حملے کی مذمت
گورنر آندریس جولیان نے X پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ طلبہ ساحلِ سمندر پر اپنی گریجویشن کی خوشی منا کر واپس آ رہے تھے، انھوں نے کہا کہ دسمبر کے مہینے میں پیش آنے والا یہ سانحہ پوری کمیونٹی کے لیے نہایت تکلیف دہ خبر ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


