اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

کولمبیا کی خاتون کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا میں ایک 39 سالہ خاتون کے ہاں 20 ویں بچے کی پیدائش کا امکان ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ جسم اجازت دے گا تو بچوں کو جنم دیتی رہوں گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کی حکومت کی جانب سے بچوں کی پرورش کے لیے خاتون مارتھا کو ماہانہ 150,000 روپے فراہم کئے جاتے ہیں۔

39 سالہ مارتھا نے اس حوالے سے بتایا کہ جب تک ان کا جسم اجازت دے گا وہ بچوں کو جنم دیتی رہیں گی اور وہ اس کام کو کاروبار کے طور پر دیکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مارتھا کو کولمبیا کی حکومت تقریباً ڈیڑھ لاکھ پاکستانی روپے ماہانہ وظیفے کے طور پر ادا کرتی ہے، اسے مقامی چرچ اور پڑوسیوں سے بھی مدد ملتی ہے، جو بمشکل بچوں کی پرورش اور دیکھ بھال کے اخراجات کو پورا کرتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ایک ٹوٹے پھوٹے اپارٹمنٹ میں زندگی بسر کرنے والی مارتھا تمام بچوں کو کھانا کھلانے سے قاصر ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ حکومت سے ہر بچے کے لیے مالی امداد ملتی ہے، بڑے بچے کے لیے تقریباً 21,000 روپے اور سب سے چھوٹے کے لیے 8,500 روپے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد ان کے لیے ناکافی ہے جس کے باعث وہ اپنے بچوں کو سہولیات فراہم نہیں کر سکتیں۔ خاتون کے خاندان کے سترہ افراد کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں اور وہ تین بیڈ روم کے ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

چوڑیاں بیچنے والی خاتون کی انگریزی سن کر لوگ حیران، ویڈیو وائرل

مارتھا کا مزید کہنا تھا کہ گھر میں اتنی جگہ نہیں ہے کہ ہر کوئی آرام سے سو سکے، تین بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں ان کی تمام بچوں کے ساتھ زندگی مشکل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں