ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کولمبیا کے صدر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بیونس آئرس: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو طے شدہ مقام پر اترنے کے بجائے راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے صدارتی انتظامیہ کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے ایک سرکاری اجلاس کے دوران بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا خطرہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ میں وہاں نہیں اترا جہاں مجھے اترنا تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ جس ہیلی کاپٹر میں اور میرے بچے سوار تھے، اس پر فائرنگ کی جا سکتی ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا کہ اس صورتحال کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کیا گیا اور ہیلی کاپٹر نے چار گھنٹے تک کھلے سمندر کے اوپر پرواز کی۔ ہم وہاں پہنچے جہاں جانے کا منصوبہ نہیں تھا۔

ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کو بھی دھمکی دے دی

انہوں نے کہاکہ وہ اس طرح ممکنہ طور پر جان لیوا حملے سے محفوظ رہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں