تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طیاروں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟

آپ نے جہازوں کو فضاؤں میں اڑتے ہوئے اور ایئر پورٹس پر کھڑے دیکھا ہوگا جس میں ایک بات مشترک ہوتی ہے کہ ان میں سے 80 فیصد جہاز سفید رنگ کے ہوتے ہیں۔

یقینی طور پر کبھی آپ کے ذہن میں بھی یہ سوال آیا ہو گا کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ دنیا بھر کی بیشتر فضائی کمپنیوں کے ہوائی جہازوں کا رنگ سفید کیوں ہوتا ہے؟ کمپنیاں سیاہ رنگ یا کسی دوسرے رنگ کے جہاز کیوں تیار نہیں کرتیں؟۔

اس سوال کے تفصیلی جواب سے قبل یہ معلوم ہونا چاہیے کہ دنیا کی تمام فضائی کمپنیوں کے جہازوں کا رنگ سفید نہیں بلکہ بعض کمپنیوں کے جہاز مختلف رنگوں کے بھی ہوتے ہیں۔

ہوائی جہازوں اور فضائی سروس کے بارے میں معلومات شائع کرنے والے میگزین’ایئر لائنر‘ کی رپورٹ کے مطابق اس میں دو رائے نہیں کہ بیشتر فضائی کمپنیوں کے جہازوں کا رنگ اکثر سفید ہی ہوتا ہے مگر بعض کمپنیوں کے ہوائی جہاز دوسرے رنگوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔

مثلا نیوزی لینڈ کی سرکاری ایئرلائن کمپنی کے ہوائی جہازوں کا رنگ سیاہ ہے، اردن کی رائل ایئرلائن کے جہاز بھورے رنگ کے ہیں، بعض بنفشی اور کچھ مالٹے کے رنگوں کے جہاز بھی موجود ہیں مگر سب سے زیادہ مقبول رنگ سفید ہی ہے۔

ہوائی جہاز کے سفید رنگ کا ایک سبب درجہ حرارت ہے۔ سفید رنگ سے جہاز کے اندر کا درجہ حرارت کم رکھنےمیں مدد ملتی ہے۔ جہاز پر پڑنے والی کسی معمولی خراش کی بھی نشاندہی ممکن ہے۔

سفید رنگ کا کچھ تعلق جہازوں کی خرید وفروخت اور اس کے اقتصادی فوائد کے ساتھ بھی ہے۔ سفید رنگ کے ہوائی جہازوں کو جب دوسری بار فروخت کیا جاتا ہے تو ان کی قیمت دوسرے رنگ کے کسی بھی طیارے کی نسبت زیادہ ملتی ہے۔

’سائنس اے بی سی’ ویب سائٹ کے مطابق جب آپ فضاء سے گزرتے ہوئے ہوائی جہازوں کو دیکھتے ہیں تو آپ کو زیادہ تر ہوائی جہاز سفید رنگوں ہی میں دکھائی دیں گے۔

اگرچہ جہازوں پر بعض علامات، نشانات یا ان کے نام دوسرے رنگ کی روشنائی سے تحریر کی جاتی ہیں مگر زیادہ تر جہاز کا رنگ سفید ہی ہوتا ہے۔ درج ذیل میں اس حوالے سے مزید تفصیل پیش خدمت ہے۔

درجہ حرارت کی خصوصیت

سفید رنگ سورج کی شاعوں کو منعکس کرکے ہوائی جہاز کےاندر کےدرجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ چونکہ ہر رنگ روشنی کو اپنے اپنے مخصوص انداز میں منعکس کرتا ہے۔ بعض رنگ درجہ حرارت کو کم اور بعض بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔ سفید رنگ جہاز کے اندرکے درجہ حرارت کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

سفید رنگ ہوائی جہاز کے درجہ حرارت کو نہ صرف فضاء میں دوران پرواز معمول پر رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ رن وے پر کھڑے ہوائی جہاز کو ٹھنڈ کرنے میں دوسرے رنگوں کی نسبت زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔

ٹوٹ پھوٹ کے نشانات کی نشاندہی

ہوائی جہازوں کے تحفظ اور ان کے بیرونی حصے کو ہر قسم کی ٹوٹ پھوٹ سے بچانے میں بھی سفید رنگ معاون ہے۔ سفید رنگ کی بدولت جہاز کے بیرونی حصے پر پڑنے والی کوئی معمولی خراش کا بھی بآسانی پتا چل سکتا ہے۔ اسی طرح تیل کے اخراج یا کسی دوسری فالٹ کی بھی سفید رنگ کے باعث نشاندہی ممکن ہے۔

تلاش میں آسانی

حادثات کی صورت میں سفید رنگ دور سے دکھائی دیتا ہے۔ ہوائی جہازوں کا رنگ سفید رکھنے کے پیچھے ایک حکمت یہ بھی ہے کہ اگر جہاز کے کسی ٹکڑے کو رات کی تاریکی میں دیکھنا ہو تو وہ زیادہ دقت پیش نہیں آتی۔

رنگ قیمت پر بھی اثرانداز ہوتا ہے

مختلف رنگ ہوائی جہازوں کی قیمت کا تعین کرنے میں مدد دیتے ہیں، خرید وفروخت کے دوران سفید رنگ کے ہوائی جہاز عموما دوسری یا تیسری بار فروخت کے وقت زیادہ قیمت پاتے ہیں۔

ہر فضائی کمپنی یہ چاہتی ہے کہ اس کے ہوائی جہازوں کے آپریشنل اخراجات کم سے کم ہوں گے۔ سفید رنگوں کے ہوائی جہازوں کے سفری اور آپریشنل اخراجات دوسرے رنگوں کے طیاروں کی نسبت کم ہوتے ہیں۔

سفید رنگ بے ضرر

جب ہوائی جہاز بلندی پر سفر کر رہا ہوتا ہے تو اسے کئی طرح کے موسمی اور ماحولیاتی حالات کا سامنا ہوتا ہے۔ سفید رنگ ہرطرح کے موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دکھائی دینے میں بھی جو کشش اور خوبصورتی سفید رنگ کے ہوائی جہاز میں پائی جاتی ہے وہ دوسرے رنگوں کے جہازوں میں نہیں ہوتی۔

بعض کمپنیاں بار بار اپنے جہازوں کے سفید رنگ کا اعادہ کرتی ہیں تاکہ انہیں دور سے دیکھنے میں زیادہ جاذب نظر بنایا جا سکے۔

 

Comments

- Advertisement -