تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

امریکا: ریاست کولاراڈو کے کلینک میں فائرنگ،3،ہلاک، 9افراد زخمی

کولاراڈو : امریکی ریاست کولاراڈو کے پلانیڈ پیرنٹ ہوڈ کلینک میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر اسپرنگ میں نامعلوم شخص نے پلانڈ پیرنٹ ہوڈ کلینک میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص نے اپنے آپ کو ایک آفس میں بند کیا ہوا تھا تاہم پولیس نے فائرنگ کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

فائرنگ کا تبادلہ پانچ گھنٹے سے زیادہ جاری رہا، واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، فائرنگ کے نتیجے ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں.

Comments

- Advertisement -