تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ہمارا تاریخی ‘فون بوتھ’ واپس کرو، شہریوں کا انوکھا احتجاج

امریکی ریاست کولوراڈو میں پانچ دہائیوں سے نصب فون بوتھ چُرالیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کولوراڈو کے قصبے ’’کوپ‘‘ کے پارک میں نصب ناکارہ فون بوتھ چوری ہوگیا ہے، جس کے خلاف مقامی افراد نے رپورٹ بھی درج کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فون بوتھ آج سے پچاس سال پہلے ایک مقامی پیٹرول پمپ کے ساتھ نصب کیا گیا تھا جہاں سے مقامی لوگ کال کرسکتے تھے، چند سال بعد جب یہ پیٹرول پمپ بند ہوا تو فون بوتھ کو قصبے کے مرکزی پارک میں منتقل کردیا گیا۔

موبائل فون کی سہولت عام ہوجانے کے باعث فون بوتھ کا استعمال ختم ہوا اور یہ ناکارہ ہوگیا، اس کے باوجود یہ فون بوتھ ’’کوپ‘‘ میں ایک یادگار علامت کے طور پر نصب رکھا رہا اور عوامی دلچسپی کا مرکز رہا، یہاں سے گزرنے والے مسافر اس ‘یادگار’ کے ساتھ تصویریں بنواتے تھے۔

گزشتہ ہفتے نامعلوم چور نے یہ فون بوتھ بھی چوری کرلیا، جس کے باعث قصبہ اپنی سب سے پرانی عوامی یادگار سے محروم ہوگیا، قصبے کے مکینوں نے واشنگٹن کاؤنٹی شیرف آفس میں اس چوری کی شکایت جمع کرائی اور مطالبہ کیا کہ اس قصبے کی اہم ترین شناخت کا درجہ رکھنے والا یہ فون بوتھ جلد از جلد برآمد کیا جائے۔

امریکی پولیس بھی حیران ہے کہ آخر ایک ناکارہ ‘فون بوتھ ‘ کو چوری کرنے کے کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ یہ معمہ اس وقت ہی حل ہوگا جب واقعے کا ملزم پکڑا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -