تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

ان 7 غذاؤں کو ملا کر کھانا سخت نقصان دہ ہوسکتا ہے

غذا انسان کی بنیادی ضرورت ہے جو جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے لیکن اگر غذا دوسرے کھانے کے ساتھ صحیح جوڑ نہ ہوں تو جسم کو توانائی پہنچانے کے بجائے وبال جان بن جاتی ہے اور نظام انہظام پر برے اثرات مرتب کرتی ہے۔

مثال سے سمجھاتے ہیں، اگر کجھور کو دودھ کے ساتھ ملایا جائے تو بہترین اور غذائیت سے بھرپور مشروب (شیک) بنتا ہے جو بہت ذائقہ دار تو ہوتا ہی ہے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتا ہے لیکن بعض کھانے ایسے ہیں جو کسی دوسری شہ کے ساتھ سے ہمارے صحت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

کافی اور سینڈوچ :

اکثر لوگ صبح جلدی میں ہوتے ہیں کیونکہ ہر کسی کو اپنے دفتر، اسکول یا کالج پہنچنا ہوتا ہے ایسے میں سینڈوچ بنانا بہت آسان لگتا ہے اور اس میں چیز (پنیر) ملایا لیا جائے تو جسم بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے لیکن یاد رکھیے اگر سینڈوچ کے ساتھ آپ کافی پی رہے ہیں تو یہ پنیر کے سارے فوائد ختم کردے گی الٹا نظام ہاضمہ پر بھی برے اثرات ڈالے گی۔

آلو اور گوشت :

آلو گوشت تقریباً ہر گھر میں ہی پکتا ہے اور آلو فرائز کی صورت میں ہوں ساتھ میں برگر ہو تو بھوک نہ ہوتے ہوئے بھی کھالیا جاتا ہے لیکن ڈائیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غذا معدے کےلیے بہت بھاری ہوتی ہے اور معدہ اس کھانے کو بہت مشکل سے ہضم کرتا ہے۔

یاد رکھیے ! آلو میں اسٹارچ شامل ہوتی ہے اور گوشت کی پروٹین سے تیزابیت پیدا ہوتی ہے اور ان دوںوں کو ملا کر کھانے سے ہارٹ برن، تیزابیت، گیس اور کئی بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

ٹماٹر اور کھیرا :

گرمیاں ہوں یا سردیاں ٹماٹر اور کھیرا ہر موسم میں کھایا جاتا ہے لیکن جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس دونوں کو ملاکر کھانے سے جسم کے بائیو کیمیکل پاتھ ویز متاثر ہوتے ہیں اور سوزش کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کھیرا اگر ٹماٹر کے ساتھ ملا کر کھایا جائے تو دونوں سبزیوں کے وٹامنز ڈائجسٹ نہیں ہوپاتے اسی لیے دونوں سبزیوں کو ایک سلاد میں ملانے سے پرہیز کریں۔

کیلا اور دودھ :

کیلے کو دودھ کے ساتھ ملاکر شیک بناکر پینا تو عام سی بات جو ہر گھر اور بازار میں آرام میں میشر آتا ہے لیکن نیوٹریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ میٹھے پھلوں کا دودھ کے ساتھ استعمال معدے پر بھاری ہوتا ہے جسے ہضم کرنا معدے کےلیے مشکل ہوتا ہے۔

سوڈا اور نمکو، مونگ پھلی اور آلو چپس :

مذکورہ غذاؤں کا استعمال تو آپ نے کالج و یونیورسٹی میں بہت کیا ہوگا یہ اشیا گھر میں اکثر اوقات کھائی جاتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سوڈے کو نمکو، مونگ پھلی یا آلو کے چپس کے ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ صحت کیلئے مضر ہوتے ہیں۔

نمکو، مونگ پھلی اور آلو کے چپس میں نمک زیادہ ہوتا ہے اور سوڈے میں چینی بے تحاشا ڈالی جاتی ہے، نمک کا زیادہ استعمال جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرتا ہے اور سوڈے میں موجود شوگر خون میں تیزی سے شامل ہوکر ذیابطیس کا باعث بن سکتی ہے۔

پاسٹا اور قیمہ :

پاسٹا اور قیمہ پر بھی آلو گوشت والا قانون لاگو ہوتا ہے، معدے میں سلیوری گلائینڈز پاسٹا کو شوگر میں بدلتے ہیں اور شوگر پروٹین(گوشت) کے ساتھ مل کر ایک نقصان دہ کیمکل پیدا کرتی ہے جو باعث ذیابطیس ہوسکتی ہے۔

پائن ایپل اور ڈیری :

کھٹے پھل نظام ہاضمہ کو سُست کرتے ہیں اور اگر ان کیساتھ دودھ سے بنی ہوئی کوئی چیز کھائی جائے تو انٹوکزیکیشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -