پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

’کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوٹری کیلیے جلد ٹینڈر جاری ہوگا‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم ڈی سائٹ لمیٹڈغضنفرعلی قادری نے کہاہے کہ انوائرمینٹل تھریٹس کے چیلنجز  سے بخوبی آگاہ ہیں ,کمبائنڈ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوٹری کوتھرڈ پارٹی کے ذریعے چلانے کے لئے جلد ہی ٹینڈرز جاری کر دیے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے جامشورو چیمبر آف کامرس میں کوٹری , حیدرآباد اور نوری آباد کے صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غضنفرعلی قادری  نے اس موقع پر صنعتکاروں کو اپنے ہر ممکمن تعاون اور ان کے جائز ایشوز ترجیحی بنیادوں  پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ایفولینٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کوٹری سے ٹریٹمنٹ کے بعد نکلنے والے پانی کے سیمپل کے نمونوں کی رپورٹ اطمینان بخش ہے , کوٹری صنعتی ایریا  میں پانی کی ترسیل اور بلنگ کے نظام کو بھی مزید بہتر کرینگے, علاقے کودوبارہ سے  مثالی صنعتی ایریا بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ , قانون نافذکرنے والے اداروں اور صنعتکاروں کا تعاون درکار ہے ۔

اس موقع پر کمشنر حیدرآبادبلال احمد میمن نے علاقے کے مسائل کے حل میں سائٹ لمیٹڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیااور یقین دہانی کروائی کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں سائٹ لمیٹڈ اور صنعتکاروں کو ان کی جانب سے مکمل تعاون ملے گا , صنعتی اسٹیٹس  میں صنعتکاروں کے ساتھ بیٹھ کر ان کے مسائل سنیں گے اور  ان کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات بھی کیے جائیں گے, صنعتی علاقوں میں تجاوزات قطعی برداشت نہیں کی جائیں گی اس  کا جلد ہی فوری خاتمہ کرکے دم لیں گے, کوئی سیاسی یا غیر سیاسی دبائو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا کیاجائے گا۔

- Advertisement -

استقبالیہ خطاب میں  چیئرمین کوٹری سائٹ ایسو سی ایشن خلیل بلوچ نے ایم ڈی سائٹ غضنفر قادری کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اورکوٹری فائر بریگیڈ کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑی کی فراہمی پران کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں