بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ملک بھر میں کومبنگ آپریشن‘درجنوں افرادگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ملک بھر میں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کومبنگ آپریشن جاری ہےجس میں درجنوں مشتبہ افراد کوحراست میں لےلیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس نے کارروائی کرکے شکار پور سے مشکوک تاجک شخص کوگرفتار کرلیا۔مشکوک شخص عوامی مقامات پر خودکش حملے کےارادے سےآیا تھا۔

دوسری جانب پشاور کےعلاقے متنی میں پولیس نے کارروائی کرکے مطلوب کمانڈر لئیق کوگرفتار کرلیا۔مطلوب دہشتگرد جنگ زیرگروپ کا اہم کمانڈر تھا۔

ادھرتربت کےعلاقے میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر ماراگیا۔جبکہ چھ شدت پسند گرفتار کرلیےگئے۔

لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نےسرچ آپریشن کرکے پینتالیس مشکو ک افراد کوحراست میں لےلیا۔اٹک کے علاقے فتح جنگ میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکےدوافغان باشندوں سمیت چھ خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب کےشہربھکر میں پولیس نےسرچ آپریشن کرکےدوافغان باشندوں سمیت پینتیس مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا۔ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے بس اسٹینڈ پر کارروائی کرکے مشکوک شخص کو گرفتار کرلی۔

فیصل آباد میں حساس ادارے نے مدینہ ٹاؤن میں کارروائی کرکے چار افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔جھنگ سے بھی دوافغان باشندوں کو حراست میں لیاگیا۔

واضح رہےکہ خان پور میں رینجرز ،حساس اداروں اور پولیس نے چک نمبر چار میں سرچ آپریشن کرکے تین مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں