تازہ ترین

معروف اداکار خواجہ مسعود انتقال کرگئے

اسلام آباد: لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف کامیڈین اور اداکار خواجہ مسعود انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق اداکار خواجہ مسعود گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے، طبیعت ناسازی کے باعث وہ گذشتہ چند روز سے راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔

خواجہ مسعود کا شمار پاکستان کے معروف کامیڈین میں ہوتا تھا، جن کے بے ساختہ جملے کر ناظرین خوب محظوظ ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تنویر جمیل شدید علیل، اسپتال سے ویڈیو سامنے آگئی

مسعود خواجہ بیس برس سے زائد عرصے سے تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلم میں اداکاری، ہدایتکاری سے منسلک رہے،انہوں نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ “نقل مکانی” میں آخری بار پرفارم کیا تھا۔

مسعود خواجہ نے اپنے علاج معالجے کے لئے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

احمد خواجہ کو پروگرام ” خواجہ آن لائن ” سے بے حد پزیرائی ملی، اس شو کے باعث وہ شہرت کی بلندیوں پر جاپہنچے، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے’ گیسٹ ہاؤس’ میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔

رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے معروف کامیڈین مسعود خواجہ کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مسعود خواجہ کےاہل خانہ کے غم میں شریک ہیں، فنِ مزاح کے فروغ میں مسعود خواجہ کی خدمات گرانقدر ہیں۔

احمد خواجہ کو پروگرام ” خواجہ آن لائن ” سے بے حد پزیرائی ملی، اس شو کے باعث وہ شہرت کی بلندیوں پر جاپہنچے، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے’ گیسٹ ہاؤس’ میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -