تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو چل بسے

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار راجو شری واستو 58 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجو شری واستو کے اہل خانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دہلی کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور آج صبح چل بسے۔

واضح رہے کہ 10 اگست کو انہیں اس وقت سینے میں درد ہوا تھا جب وہ جم میں ٹریڈ مل پر ایکسرسائز کر رہے تھے۔ بہت زیادہ ایکسرسائز کی جس کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑی تھی۔

18 اگست کو راجو شری واستو کے چیف ایڈوائزر اجیت سکسینا نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بتایا تھا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کا دماغ تقریباً مردہ ہوچکا ہے جبکہ دل کو بھی کام کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

راجو شری واستو کے منیجر مقبول نے بتایا تھا کہ بدھ کی شب اداکار کی حالت بگڑی ان کی دماغ کی شریانیں سوج گئی تھیں اور دماغ میں پانی بھی آگیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ راجو اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں اور انہیں اب تک ہوش نہیں آیا ہے۔

Comments