تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز( جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینےکےامور بھی زیرغور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی،ثقافتی،مذہبی تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ ایران، اہم ملاقاتیں

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ترک کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا اور پاکستان سے تعلقات کو وسعت دینےکے لیےسرگرم کردار ادا کرنےکا عزم دہرایا۔

Comments

- Advertisement -