The news is by your side.

Advertisement

جشن آزادی کےموقع پرفلاحی شخصیت عبدالستارایدھی کی یاد میں ڈاک ٹکٹ کا اجرا

کراچی: معروف فلاحی رہنما اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی یاد میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے ڈاک ٹکٹ آج جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار جشن آزادی کے موقع پر پاکستان پوسٹ نے غریبوں کے مسیحا اور پاکستان کی معروف فلاحی شخصیت ڈاکٹرعبدالستار ایدھی کی یاد میں 20 روپے مالیت کے ڈاک ٹکٹ کا اجرا کردیا۔

عبدالستار ایدھی قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک، ہر آنکھ اشک بار*

اس سلسلےمیں کراچی کے علاقے میٹھادر میں واقع ایدھی ہوم میں ایک سادہ اور پروقارتقریب منعقد کی گئی جس میں ایدھی کی یاد میں جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی گئی۔

ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن سعید اختر نامی آرٹسٹ نے تیار کیا ہے اور بروز پیر یہ ملک بھر کے ڈاک خانوں میں عوام کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

حکومتِ پاکستان اپنے قیام سے لے کر اب تک کل 1500 ڈاک ٹکٹس جاری کرچکی ہے جن میں سے 250 معروف شخصیات کے نام پر جاری کیے گئے ہیں اور ان میں سے 58 جنگ ِ آزادی کے نامور کرداروں اور 11 پاک فوج کے شہدا کے نام پر جاری کیے گئے ہیں۔

edhi

یادگاری ٹکٹس عمومی طور پرسابق سربراہ ِ مملکت، اہم ملکی شخصیات، تاریخ ساز واقعات، تاریخی مقامات ملکی آب و ہوا اورقومی مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 08 جولائی 2016 کو انسانیت کے عظیم خادم عبدالستارایدھی طویل علالت کے بعد کراچی کے ایس آئی یو ٹی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے اور وہ ملک کی ان چنیدہ شخصیات میں شامل ہیں جن کی میت ملٹری گن کیرج وہیکل کے ذریعے میت گاہ تک لائی گئی تھی، اس سے قبل یہ اعزاز صرف بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور سابق ملٹری سربراہ اور صدرمملکت جنرل ضیاالحق کو یہ اعزاز نصیب تھا۔

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی جانب سے آٹھ جولائی کو عبدالستار ایدھی سے منسوب کرکے بطور قومی یوم ِ خیرات کے طور پر منانے کی مہم جاری ہے، چندروز قبل خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے میں آٹھ جولائی کو یوم ِ خیرات منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں