ایڈیلیڈ: انگلینڈ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
انڈیا کے 168 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹر جوز بٹلر اور ایلکس ہیلز نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی، دونوں بیٹرز نے سیمی فائنل میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کئے۔
انگلش ٹیم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تو میدان میں موجود انگلش شائقین کرکٹ خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے دل کھول کر اپنے بیٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔
ایسے میں کمنٹری پینل میں موجود سابق کرکٹرز نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا، جسے آئی سی سی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوزبٹلر نے وننگ شاٹ کھیلا تو کمنٹری پینل میں موجود سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ انگلینڈ نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے تاریخ بناڈالی۔
اب فائنل میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا، اس موقع پر موجود دیگر کمنٹیٹرز نے مکا لہراتے ہوئے انگلش ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔