معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پرفارمنس سے متعلق گفتگو کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہرشا بھوگلے کی ایک شو میں گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ یہ بتا رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کس طرح کم بیک کرتی ہے۔
جنوبی افریقا میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہرشا بھوگلے نے کہا کہ ’ میرا نظریہ یہ ہے کہ آپ جب پاکستان کو کسی بھی ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کہیں گے تو وہ ہارجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لیکن جب بھی آپ انہیں کہیں گے یہ جلد آؤٹ ہونے والی ٹیم ہے ان کے پاس کوئی چانس نہیں وہ کم بیک کرکے دکھاتی ہے اور بتاتی ہے کہ کرکٹ یہ ہے اور یہ اب سے نہیں کئی عرصے سے پاکستان ٹیم کی یہی صورتحال ہے۔
this video sums up pakistan cricket so easily.pic.twitter.com/Ksofqv444F
— Ali (@AleyFarooq) November 3, 2022
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے پاکستان اپنا 2 اہم میچ ہارنے کے بعد اپنی دھواں دھار پرفارمنس دے کر زبردست کم بیک کیا ہے۔
پاکستانی ٹیم اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوئی ہے، پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان تیسری پوزیشن پر ہے، جبکی سیمی فائنل میں پہچنے کے لیے ٹیم کو اپنا اگلا میچ جیتنا ہوگا ساتھ ہی مداحوں کو جنوبی افریقہ اور بھارتی ٹیم کے ہارنے کی دعا بھی کرنی ہوگی