The news is by your side.

Advertisement

کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ایف بی آر کے نوٹسز جاری

کراچی : ایف بی آر نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے، ملک کے دس بڑے شہروں میں پانچ بڑے ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو نوٹسز جاری کردیئے، نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ کمرشل بجلی استعمال کرنے والے30جون سے پہلے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں.

کمرشل صارفین انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اپنی رجسٹریشن کروائیں، ایف بی آر نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ30جون تک اثاثے ظاہر کرکے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں،30جون کے بعد ٹیکس چوروں اور نادہندگان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایمنسٹی اسکیم سے متعلق آگاہی مہم میں تیزی

علاوہ ازیں ایف بی آر نے یکم جولائی سے 50 لاکھ نان فائلرز اور بے نامی داروں کو نوٹس بھیجنے کی تیاریاں کرلی ہیں، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد میں پہلے کاروائی ہوگی جبکہ راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور حیدر آباد کے ٹیکس چور بھی ریڈار میں آ چکے ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں