site
stats
پاکستان

کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی: کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کو عہدے سے ہٹا کر اعجاز علی خان کو نیا کمشنر مقرر کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی کو ایک وزیر سے اختلاف پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ سڑکوں کی استرکاری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے جاری کیے گئے تھے۔ صوبائی وزیر چاہتے تھے کہ ڈیڑھ ارب روپے کی رقم وہ استعمال کریں۔

ذرائع کے مطابق آصف حیدر شاہ نے رقم استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی معطلی کے لیے ایک اہم شخصیت کی جانب سے بھی وزیر اعلیٰ سندھ پر دباؤ تھا۔

شعیب احمد صدیقی کی جگہ آصف حیدر شاہ کمشنر کراچی مقرر *

انہیں کمشنر کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی یعنی آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنایا گیا ہے۔

آصف حیدر شاہ کی جگہ اعجاز علی خان کو نیا کمشنر کراچی مقرر کیا گیا ہے جن کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top