بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

سابق ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی سی بی ویمن ونگ کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو پی سی بی ہیڈ آف ویمنز کرکٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رافعہ حیدر ڈائریکٹر ویمنز کرکٹ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی، چند روز قبل ڈائریکٹر ویمنز کرکٹ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور اختیارات میں کمی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

- Advertisement -

تانیہ ملک 2021 سے بحیثیت سربراہ ویمن ونگ فرائض سر انجام دے رہی تھیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ اختیارات میں کمی اور پھر ویمن ٹیم کی پے در پے شکست ان کے استعفے کا سبب بنی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں