تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر، پاکستان کی 18ویں پوزیشن

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز  2022 میں کھیلوں کے مقابلے اپنے اختتام کو پہنچ گئے آسٹریلیا کی 67 سونے کے تمغوں کیساتھ پہلی پوزیشن جبکہ انگلینڈ کی دوسری اور پاکستان کی 18 ویں پوزیشن رہی۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز جن میں آسٹریلیا کے اتھلیٹ چھائے رہے اور کینگروز ایتھلیٹس نے سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور کانسی کے 54 میڈلزحاصل کیے جبکہ مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

کامن ویلتھ میں انگلینڈ نے 57 سونے، 66 چاندی اور 53 کانسی کے میڈل جیت کردوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسرے نمبر پر رہا۔

پڑوسی ملک بھارت نے 22 سونے 16 چاندی اور 23 کانسی کے تمغے جیت کر چوتھی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان نے سونے کے 2 چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے جیت کر 18ویں پوزیشن حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -