برسلز : کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر ہوگیا، مسلسل تین میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری میچ بھی نہ جیت سکا، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد1-1گول سے برابر رہا۔
پاکستان کی جانب سے پہلے ہاف کے نویں منٹ میں پہلا گول شفقت محمود نے کیا،گرین شرٹس نے ایونٹ میں اپنے چاروں میچز ڈرا کئے، کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی ایونٹ میں قومی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی لیکن کوئی میچ بھی نہ جیت سکی۔
مسلسل تین میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی، آخری لیگ میچ میں ملائیشیا سے مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔
مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر
پاکستان نے ایونٹ میں چار میچز کھیلے اور کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔اس سے قبل ویلز، بھارت اور انگلینڈ سے بھی میچ ڈرا ہوئے تھے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔