اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کامن ویلتھ گیمز، پاکستان ویمنز آج بارباڈوس سے ٹکرائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغا آج بارباڈوس کے خلاف میچ سے کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم بارباڈوس کے خلاف ڈے نائٹ میچ میں ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہو گی۔

بارباڈوس سے تصادم کے بعد پاکستان اکتیس جولائی کو روایتی حریف بھارت سےمیچ کھیلے گا اور اس کے بعد بدھ تین اگست کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، انعام بٹ اور بسمہ معروف نے تاریخ رقم کردی

کرکٹ ایونٹ کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں پولز میں سے سرفہرست دو فریق (ہر پول میں چار ٹیمیں) سیمی فائنل میں جائیں گے جو چھ اگست کو تیسری پوزیشن کے پلے آف کے ساتھ کھیلا جائے گا اور فائنل سات اگست کو ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ، سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا ایک میچ جیتا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف سمیت باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

پاکستانی اسکواڈ

کپتان بسمہ معروف، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبٰی حسن۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں