کراچی: نان لسٹڈ کمپنیوں کے فزیکل شیئرز ڈیجیٹل کرنے کیلئے فیس میں ریلیف دے دیا گیا۔ 2کروڑ 50 لاکھ تک پیڈاپ کپیٹل والی کمپنیز کی سالانہ فیس ایک سال کیلئے معاف کر دی گئی۔
ایس ای سی پی کے مطابق سیکیورٹی ڈپازٹ اور کنورژن فیس بھی پہلے سال کیلئے معاف کی گئی ہے تاہم 2کروڑ 50 لاکھ سے زائدپیڈ اپ کپیٹل والی کمپنیز کو صرف سالانہ فیس ادا کرنا ہو گی۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر شیئرز ڈیجیٹل کرنیوالی کمپنیز کو بھی فیس میں ریلیف ملے گا۔
نان لسٹڈ کمپنیز کے فزیکل شیئرز کو بک انٹری فارم میں تبدیل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کمپنیوں بونس، رائٹس، بائے بیک کیلئے شیئرز کو ڈیجیٹل کرنا لازمی ہے۔
ایس ای سی پی نے کہا کہ ڈیجیٹل شیئرز سے تنازعات میں کمی اور نظام زیادہ مؤثر ہوگا۔
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں


