تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

ملازم کو سکوں میں تنخواہ ادا کرنا کمپنی کو مہنگا پڑگیا

کراکس : وینزویلین میئر نے ملازم کو ہزاروں سکوں کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی کرنے پر کمپنی بند کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ملازم کی شکایت پر کمپنی بند کرنے کا واقعہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں پیش آیا، جہاں کمپنی کو ایک ملازم کو سکوں کی صورت میں تنخواہ ادا کرنا مہنگا پڑگیا۔

ملازم رسل مانوسا نے کہا کہ جب میں کمپنی کے کیش کاؤنٹر پر پہنچا اور تنخواہ طلب کی تو کیشئر نے ہزاروں سکوں کی صورت میں کئی بیگز میں تنخواہ ادا کی، جس کی تصویر رسل مانوسا کے رشتے دار نے فیس بک پر شیئر کردی۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سکوں کی کہانی وینزویلا سٹی کے میئر تک بھی پہنچ گئی، جس پر میئر ریکس گیچالیئن نے مانوسا سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

میئر سے ملاقات کے دوران کمپنی ملازم نے سارا ماجرا بیان کیا، جس کے بعد میئر نے کمپنی کے ترجمان اور رسل مانوسا کے مابین اپنے دفتر میں مذاکرات کروائے.

ان مذاکرات کو مقامی میڈیا و شہری انتطامیہ کے فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔

اس دوران میئر نے کمپنی کے ترجمان سے سوال کیا کہ ‘آپ نے کیوں اپنے ملازم کو تنخواہ 5 اور 10 سینٹ کے سکوں میں دی’؟ یہ ملازم کی بےعزتی اور اس کے وقار کو چھیننے کے مترادف ہے۔

میئر کے سوال پر کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ‘ادارے نے جان بوجھ کر رسل کو تنخواہ سکوں کی صورت میں نہیں دئیے بلکہ ایسا غلطی سے ہوا ہے تاہم کمپنی ترجمان میئر اور متاثرہ ملازم کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔

بعدازاں حکام نے کمپنی کے خلاف تحقیقات کا حکم نامہ جاری کیا اور کہا کہ ملازم کے ساتھ غیر منصفانہ رویہ اختیار کرنے پر کمپنی مالک کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات ابھی جاری ہیں لیکن اس دوران میئر گیچالیئن نے کمپنی کا بزنس پرمٹ منسوخ کرکے 15 روز کے لیے کمپنی بند کردی۔

Comments

- Advertisement -